An independent think-tank

تعلیم امن اور ہم آہنگی

0
Book Cover: تعلیم امن اور ہم آہنگی
Part of the Reports series:

پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں امن، ہم آہنگی، رواداری اور استحکام کے لیے منہمک ہے۔ اس میدان میں کئی ایک چیلنجز فکری اور نظری سطح پر موجود ہیں جن سے نبردآزما ہونے کے لیے ادارے نے قومی سطح پر ایک مکالمے کا آغاز کر رکھا ہے۔ جب بات بدامنی اور عدم رواداری کی ہوتی ہے تو یہ ضرورت ابھر کر سامنے آتی ہے کہ کیسے ملکی اور معاشرتی سطح پر ایک ایسا مقام حاصل کیا جائے جس میں ہم آہنگی بھی ہو اور رواداری بھی۔ اسی تناظر میں ادارے نے اس سال پاکستان بھر کی جامعات کے مختلف شعبوں سے وابستہ اساتذہ کے ساتھ تر بیتی ورکشاپس اور مکالموں کا اہتمام کیا۔ دراصل یہ مکالموں کا ایک سلسلہ تھا جس میں پاکستان کے سربرآوردہ مفکرین نے شرکت کی۔ اس دوران ہونے والی بحث سے کئی نکات سامنے آئے جن سے نہ صرف اس مسئلے سے وابستہ کئی پہلو سامنے آتے ہیں بلکہ ان راہوں کی نشاندہی بھی ہوتی ہے جن پر چل کر اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔ کسی بھی معاشرے کی تشکیلِ نو دنوں یا مہینوں کا کام نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل عمل ہے جو سالہا سال جاری رہتا ہے۔ تاہم یہ ضروری ہے کہ اس عمل کے لیے ایک راہ متعین کر دی جائے۔ مکالموں کا یہ سلسلہ اسی نوع کی جہت نمائی کا ایک قدم ہے۔

Comments
Loading...