An independent think-tank

The TTP and BLA emerged as major actors of instability in 2019; ISIS terrorist activities declined significantly: Pakistan Security Report 2019

PRESS RELEASE (Urdu Version below)

Pak Institute for Peace Studies

Islamabad/5 January 2020 

The TTP and BLA emerged as major actors of instability in 2019; ISIS terrorist activities declined significantly: Pakistan Security Report 2019 

  • Curbing terror financing, reviving NAP, countering extremism, and responding to cross-border incursions stood out as major security challenges in 2019
  • Terrorist incidents declined in Pakistan by 13pc and consequent fatalities by 40pc
  • Terrorist violence largely remained confined in Balochistan and KP, with North Waziristan remerging as a major flashpoint of militancy

Islamabad (PR) –  The Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) and Balochistan Liberation Army (BLA) emerged as major actors of instability in Pakistan in 2019 by perpetrating 82 and 27 terrorist attacks, respectively, including some high-impact. However the incidence of terrorist violence by the Islamic State (IS) group declined significantly.

On the while, marking a 13 percent decrease from the year before, 229 terrorist attacks took place in Pakistan, including four suicide attacks. These attacks claimed in all 357 lives – a decline of 40 percent from those killed in such attacks in 2018 – and injured another 729 people. So-called religiously inspired militant groups such as the TTP, its splinter group Hizbul Ahrar and others with similar objectives perpetrated 158 terrorist attacks killing 239 people. Nationalist insurgent groups, mainly Baloch insurgent groups BLA and BLF, carried out 57 attacks, which claimed 80 lives. Meanwhile, 14 of the reported terrorist attacks in 2019 were sectarian-related which caused 38 deaths.

These statistics were provided in Pak Institute for Peace Studies’ (PIP) annual security review of Pakistan for 2019. The report further noted that those 357 killed in terrorist attacks included 164 civilians, 163 personnel of security and law enforcement agencies as well as 30 militants. Personnel of security and law enforcement agencies suffered significant casualties because they were targeted in 118 attacks, or about 52 percent of the total terrorist attacks recorded across Pakistan.

Over 91pc of the total recorded attacks in Pakistan in 2019 concentrated in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan. In KP, 125 terrorist attacks claimed 145 lives and injured 249 others. North Waziristan remerged as a major hotspot of militant violence, which was the only district of the country with over 50 attacks in the year.

In terms of terrorism-related casualties, Balochistan was the most affected region of the country in 2019. As many as 171 people were killed – about 48 percent of the total 357 people killed in terrorist attacks across Pakistan – and 436 others were injured in 84 reported attacks from the province. Fourteen terrorist attacks happened in Sindh province – 10 in Karachi alone and 4 in interior Sindh – which killed a total

of 18 people and injured two (2) others. Five (5) terrorist attacks took place in Punjab and one in the federal capital Islamabad.

Security forces and law enforcement agencies killed as many as 113 militants in 2019 in military/security operations as well as their armed clashes and encounters with the militants – compared to 105 militants killed in such actions in 2018. They also apprehended a total of 231 suspected terrorists and members of militant groups in 99 search and combing operations conducted all over the country.

With a slight decline of over 2 percent from the year before, 128 cross-border attacks were reported from Pakistan’s borders with Afghanistan (4 attacks), India (123) and Iran (one attack). These attacks claimed the lives of 91 Pakistani citizens including 61 civilians, 29 army officials, and one Rangers personnel.

The report also identified some critical security challenges and provided several recommendations, with some of them summarized below:

  • Despite all the efforts by the government of Pakistan, curbing terrorism financing stood out as one of the most critical security challenges facing Pakistan. Instead of relying on a tactical approach of merely responding to the FATF queries, Pakistan needs to develop some institutional responses to curb the terror financing.
  • Pakistan’s counter terrorism challenge has many folds and deradicalization of the members of the banned religious organizations is becoming critical too. Such initiative is also needed in the context of the increasing frustration among the members and workers of the banned militant organizations and their charities, especially after law enforcement agencies have launched a renewed campaign against them.
  • The problem of a lax state response to the security challenges of KP was partly linked to continuing slow transition of implementation of erstwhile FATA’s merger in KP, mainly due to multiple bureaucratic, political and legal hurdles, which need to be addressed immediately.
  • To deal with the Baloch insurgency, the government has to immediately evolve a proper plan for the reintegration and mainstreaming of insurgents. A realization among the Baloch youth is increasing that through violence nothing can be achieved and the state has to reciprocate in a similar way. A fast-track mechanism on missing persons in the province can prove a major confidence-building measure.
  • The phenomenon of religious intolerance has its own dynamics but in recent years it has grown through its connectivity with larger extremist discourses fanned in cyberspaces. The government has to respond through inclusive education, as well as through supporting moderate and progressive narratives in cyberspaces, media and on education campuses.
  • The National Action Plan (NAP) should be made into a proper plan, with clear goals, a comprehensive monitoring mechanism, and periodic reviewing. The NAP should adjust with the changing nature of the threats and it should have been a dynamic and effective policy tool.
  • The government has recently taken some steps to regularize madrassas. These however may not prove an alternative of a regulatory authority on madrassas to look into their financial affairs, pedagogy, hate speech, sectarian narratives and activities of radical groups in madrassas. Such regulatory authorities can be established on the level of districts or provinces, which should have the representation of the educational departments, religious scholars, civil society and parents.

# # #

For any detail, please contact:

Muhammad Shozab Askari

Email: shozab.askari@gmail.com

Cell: 0333-8953644

 

پریس ریلیز سالانہ سکیورٹی رپورٹ 2019ء

سال 2019ء کے دوران ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے میں تحریکِ طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی کا کردار مرکزی رہا۔ داعش کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی: پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2019ء۔

  • دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام، نیشنل ایکشن پلان کا عملی اطلاق، انتہاپسندی کا سدباب اور سرحد پار سے ہونے والی کاروائیوں سے نبردآزما ہونے کے مسائل گزشتہ برس کے اہم سکیورٹی چیلنجز کے طور پہ سامنے آئے۔
  • پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 13 فیصد تک کمی واقع ہوئی اور ہلاکتوں میں 40 فیصد کمی آئی۔
  • دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں محدود رہے جبکہ شمالی وزیرستان عسکریت پسندی کے اہم مرکز کی حیثیت سے سامنے آیا۔

اسلام آباد (پریس ریلیز) تفصیلات کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی سال 2019ء کے دوران ملک میں سب سے زیادہ عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کے طور پر سامنے آئے۔ ٹی ٹی پی نے مختلف مقامات پر 82 اور بی ایل اے نے  27 حملے کیے، جن میں سے بعض کے انتہائی سخت اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم اِس سال داعش کی جانب سے ہونے والی شدت پسندانہ کاروائیوں میں واضح کمی ریکارڈ گئی۔

گزشتہ برس پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں 13 فیصد کمی آئی۔ 4 خودکش حملوں سمیت مجموعی طور پہ 229 حملے ہوئے جن میں مرنے والوں کی کل تعداد 357 تھی، اموات کی یہ شرح 2018ء کے مقابلے میں چالیس فیصد کم ہے، جبکہ ان حملوں میں 729 افراد زخمی ہوئے۔ تحریک طالبان پاکستان، اس سے علیحدگی اختیار کرنے والی جماعت حزب الاحرار  اور ان جیسے دیگر نام نہاد مذہبی شدت پسند گروہوں کی جانب سے کی جانے والی کاروائیاں 158 تھیں جو 239 لوگوں کی اموات کا باعث بنیں۔ قوم پرست باغی گروہوں جن میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ ہیں، نے 57 حملے کیے جن کی وجہ سے 80 افراد جاں بحق ہوئے۔  دریں اثنا دہشت گردی کے 14 واقعات ایسے پیش آئے جو فرقہ وارانہ پس منظر کے تھے اِن میں مرنے والوں کی تعداد 38 تھی۔

یہ اعدادوشمار پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (PIPS) کی 2019ء کی سالانہ سکیورٹی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔ جائزے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پہ مرنے والے 357 افراد میں سے 164 عام شہری اور 163 سکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تھے جبکہ ان میں سے 30 عسکریت پسند شامل ہیں۔ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو پہنچنے والا جانی نقصان غیرمعمولی ہے اس کا سبب یہ ہے کہ 118 حملوں کا نشانہ یہی تھے۔ یعنی کہ پورے ملک میں ہونے والی مجموعی دہشت گردی کی کاروائیوں میں سے 52 فیصد کا شکار سکیورٹی فورسز وقانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔

سال 2019ء کی کُل شدت پسندانہ کاروائیوں میں سے 91 فیصد سے زائد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں کی گئیں۔ خیبرپختونخوا میں 125 حملے ہوئے جن میں 145 افراد کا جانی نقصان ہوا اور 249 لوگ زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان عسکریت پسندوں کے اہم مرکز کی حیثیت سے سامنے آیا، یہ ملک کا واحد ضلع ہے جو ایک  سال میں 50 سے زائد حملوں کا نشانہ بنا۔

دہشت گردی کی کاروائیوں کے تناظر میں 2019ء کے دوران صوبہ بلوچستان ملک میں سب سے زیادہ متأثر ہونے والا علاقہ رہا۔ وہاں اس عرصے میں 171 افراد جاں بحق ہوئے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 436 تھی۔ صوبے میں مختلف اوقات میں 84 واقعات سامنے آئے تھے۔ ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں مجموعی طور پہ ہلاک ہونے والے 357 افراد کی تعداد میں سے 48 فیصد کا تعلق بلوچستان سے رہا۔ جبکہ صوبہ سندھ میں 14 واقعات پیش آئے جن میں سے 10 کراچی شہر میں اور 4 اندرون سندھ میں وقوع پذیر ہوئے۔ ان میں 18 افراد کا جانی نقصان ہوا اور 2 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں 5 واقعات رونما ہوئے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا ایک واقعہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ برس سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف آپریشنز اور ان سے جھڑپوں و تصادم میں 113 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے تھے۔ 2018ء میں ایسی نوع کی کاروائیوں کے دوران 105 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے تھے۔ پورے ملک میں مختلف سطح کیے گئے سرچ آپریشنز میں دہشت گردوں اور مسلح شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 231 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

2018ء کے مقابلے میں 2 فیصد کے معمولی فرق کے ساتھ گزشتہ برس سرحد پار سے پاکستان میں 118 حملوں کے واقعات سامنے آئے۔ ان میں سے 4 افغانستان سے تھے، 123 بھارت سے اور ایک حملہ ایرانی بارڈر سے کیا گیا۔ سرحد پار حملوں میں 91 پاکستانی جانوں کا نقصان ہوا جن میں سے 61 عام شہری تھے، 29 آرمی کے اہلکار جبکہ ایک کا تعلق رینجرز سے تھا۔

رپورٹ میں سکیورٹی سے متعلقہ بعض اہم چیلنجز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور چند سفارشات بھی پیش کی گئیں جن میں سے بعض کا خلاصہ درج ذیل ہے:

  • حکومتِ پاکستان کی تمام تر کوششوں کے باوجود دہشت گردی کی مالی معاونت پر قابو پانے کا مسئلہ ابھی تک ایک اہم چینلنج کے طور پہ برقرار ہے۔ محض ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کی مجبوری میں وقتی حکمت عملیوں اور تراکیب کے استعمال کی بجائے پاکستان کو مستحکم ادارہ جاتی حیثیت میں مالی معاونت کی روک تھام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
  • پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کا چیلنج کئی طرح کی مشکلات رکھتا ہے، کالعدم مذہبی تنظیموں کے ارکان کی بنیادپرست ذہنیت کی تحلیل کا معاملہ بھی کافی پیچیدگی کا حامل بن رہا ہے۔ کالعدم عسکریت پسند تنظیموں اور ان کے خیراتی اداروں کے ممبران میں بڑھتی ہوئی مایوسی کے تناظر میں بھی ایسے اقدامات کی حاجت ہے۔ بالخصوص ایسے وقت میں کہ جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے خلاف نئی مہم کا آغار کر رکھا ہے۔
  • خیبرپختونخوا کے سکیورٹی چیلنج کے حوالے سے کمزور ریاستی اقدامات کا سبب جزوی طور پہ فاٹا کے خیبرپختونخوا کے ساتھ انضمام کے عمل کی سست روی سے منسلک تھا۔ اس کی وجوہات میں بیوروکریٹک، سیاسی اور قانونی مشکلات ہیں جنہیں فوری طور پہ دور کرنے کی ضرورت ہے۔
  • بلوچ شورش سے نبردآزما ہونے کے لیے حکومت جلدازجلد ایک وسیع منصوبہ تشکیل دے جس کے ذریعے باغیوں کے قومی دھارے میں انضمام کو ممکن بنایا جاسکے۔ بلوچ نوجوانوں میں یہ احساس تقویت اختیار کر رہا ہے کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا، ریاست کو بھی اسی رُخ میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ایک تیزرفتار میکنزم کی تشکیل صوبے میں اعتماد کی فضا کو پروان چڑھاسکتی ہے۔
  • پاکستان میں مذہبی عدم رواداری کی اپنی مخصوص حرکیات ہیں تاہم حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ پر فعال بڑے انتہاپسند گروہوں کے ساتھ روابط کے سبب اس کی شدت و حجم میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک معتدل تعلیمی نظم کے فروغ سے اس کا سدباب کرے، علاوہ ازیں انٹرنیٹ، میڈیا اور تعلیمی درسگاہوں میں روادار و ترقی پسند بیانیوں کی تقویت کے لیے کام کیا جائے۔
  • نیشنل ایکشن پلان(NAP) کو ایک فعال و مربوط منصوبے میں ڈھالنے کی ضرورت ہے، جس کے واضح اہداف ہوں، اس میں نگرانی کا جامع طریقہ کار وضع کیا جائے اور اسے متواتر جائزے و نظرثانی کے عمل سے گزارا جاتا رہے۔ نیشنل ایکشن پلان کو خطرات کی بدلتی ہوئی نوعیت کے تناظر میں تبدیل ہوتے رہنے چاہیے اور اس کی ایک فعال و مؤثر پالیسی ہونی چاہیے تھی۔
  • حکومت نے حال ہی میں مدارس کی رجسٹریشن اور انہیں ریگولرائز کرنے کے حوالے سے بعض اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم یہ محدود اقدامات مدارس کے مالی امور کی دیکھ بھال، تعلیمی نظم، نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ بیانیوں اور بنیادپرست عناصر کے اس حلقے میں رسوخ جیسے مسائل کے حل میں ایک باضابطہ نگرانی کے بندوبست کا متبادل نہیں ہوسکتے ہیں۔ ایسے باضابطہ نگرانی کے بندوبست صوبوں یا اضلاع کی سطح پر قائم کیے جاسکتے ہیں جن میں تعلیمی محکمہ جات، مذہبی علما، سول سوسائٹی اور والدین کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

جنوری 2020ء

Comments
Loading...